گندم درآمد کا معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ آج متوقع
اسلام آباد: ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کا اسکینڈل معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ آج متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ ملنے پر گندم درآمد کا معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ ہوگا جبکہ کابینہ ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد کا معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں، نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگران حکومت کے ذمہ داران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
بعدازاں سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گندم در آمد اسکینڈل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ گندم تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو جاؤں گا، معاملے میں نہ جھول ہے نہ کرائسس ہے اور نہ کرپشن ہے، گندم امپورٹ کے معاملے میں چائے کی پیالی میں طوفان مچایا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
