
پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی
باہمت پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
ناٸلہ کیانی نے نیپال کی 8485 میٹر دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ’مکالو‘ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 35 منٹ پر کامیابی سے سر کرلی۔
پاکستانی خاتون نائلہ کیانی تاریخ میں 8 ہزار میٹر کی 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام بلند کیا ہے۔
نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں، حکومت نے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News