
وفاقی بجٹ 2024-25 کے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے زیر صدارت اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کےلیے سفارشات پیش کی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں تین گھنٹے تک بجٹ پر مشاورت ہوئی اور تجاویز پیش کی گئی۔
اس اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، اویس لغاری، رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ، جام کمال سمیت دیگر وزراء موجود تھے جبکہ سینیٹر پرویز اور دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھی، جبکہ وفاقی و صوبائی محکموں کے مختلف سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مشاورتی اجلاس میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے اقدامات اور تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا، اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی سطح پر عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات کے بارے تجاویز لی گئیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی قائدین اور اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا اور سیکریٹریز نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے بارے میں اپنے اقدامات اور تجاویز پیش کیں۔
اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات تجویز کئے، اس کے علاوہ نواز شریف نے بجٹ مشاورتی اجلاس میں اپنے وسیع تر سیاسی و انتظامی تجربے کی بنیاد پر ہدایات بھی جاری کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News