
وزیراعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہائرایجوکیشن سیکٹر ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا۔
پنجاب کے طلبہ کو7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دئیےجائیں گے۔
اجلاس میں ہائرایجوکیشن کےفروغ، لیپ ٹاپ، طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پربریفنگ دی گئی۔
پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پرنئی یونیورسٹیز، کالجز بنانے پر اتفاق ہوا۔
مریم نواز نے کہاکہ ہر ضلع میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور کالج ہمارےاہداف میں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ وزیراعظم کی ”تعلیمی ایمرجنسی“ کےاعلان کاخیرمقدم کرتےہیں، صوبے بھر میں طلبہ کو 20 ہزارموٹر بائیکس دے رہے ہیں۔
اجلاس میں مریم اورنگزیب، رانا سکندر حیات،عظمیٰ بخاری اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News