اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی سفیر کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر دونوں جانب سے انسداد دہشتگردی، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات، سلامتی، علاقائی اور اقتصادی امور پر گفتگو کی گئی۔
گفتگو کے دوران امریکی سفیر کی جانب سے پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کی حمایت کی گئی۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اس کے علاوہ امریکی سفیر نے توانائی، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے مواقع کی نشاندہی بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
