Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ازبک وزیر خارجہ نے وزارتِ عظمی کے منصب پر دوسری مرتبہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی طرف سے وزیر اعظم کو جلد از جلد ازبکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت، معیشت، سیکیورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں افغانستان میں دیرپا امن اور ترقی کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعظم نے ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور دیگر منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا اور ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے باہمی مشاورت سے ایک مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جلد تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر