Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کی اصل کہانی سامنے آگئی

Now Reading:

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کی اصل کہانی سامنے آگئی

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کی اصل کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

حال ہی میں بلوچستان ٹرانسپورٹ یونینز نے حب بھوانی بائی پاس پر سڑک کے کنارے پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی، ٹرانسپورٹرز کے مطابق ہڑتال کی کال قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نامناسب رویئے اور سخت چیکنگ کے خلاف دی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹ یونینز کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات سنے، ٹرانسپورٹرز کی شکایت تھی کہ کسٹمز، پولیس اور پاکستان گوسٹ گارڈز کے اہلکار ڈیزل صوبے سے باہر لے جانے پر انتہائی سخت اقدامات کرتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ہم بلوچستان کے لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہیں تاہم اس کی آڑ میں ڈیزل کی غیر قانونی نقل وحمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ٹرانسپورٹ یونینز کے نمائندوں پر واضح کیا گیا ہے کہ ان کے جائز مطالبات اور تحفظات متعلقہ حلقوں تک پہنچائیں گے۔

Advertisement

اس پہیہ جام ہڑتال کے پیچھے اصل کہانی یہ ہے کہ حکومت پاکستان نے ایرانی ڈیزل کو محدود مقدار میں مقامی لوگوں کے استعمال کی اجازت دی تھی، اس کا مقصد صرف اور صرف یہ تھا کہ سرحدی علاقوں کے بے روزگار افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر آئیں مگر جب ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ملک کے دیگر حصوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں شروع ہوئی تو ملکی معیشت متاثر ہونا شروع ہوئی۔

Advertisement

ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد حکومت نے اس اسمگلنگ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات شروع کیے۔

اس کے بعد کسٹمز، پولیس اور پاکستان گوسٹ گارڈز کے رویہ کو جواز بنا کر اسمگلنگ میں ملوث ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام کال کی ہڑتال دے دی۔

ٹرانسپورٹ یونینز کی پہیہ جام ہڑتال کی کالیں یا اہم شاہراہوں کو بلاک کرنا صرف اور صرف ریاست کو بلیک میل کرنا ہے، ریاست کو کسی صورت ملکی معیشت کے دشمن عناصر کی بلیک میلنگ میں نہیں آنا چاہیے، حکومت پاکستان کو اسمگلنگ کی آڑ میں پہیہ جام ہڑتال کی کالیں دینے اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر