
غزہ میں انسانی نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیلی قابض فورس کو ٹھہرایا جانا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیلی قابض فورس کو ٹھہرایا جانا چاہیے۔
پاکستان نے رفح میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پاکستان غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت اور پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کو پناہ گزین کیمپ میں نشانہ بنایا جانا بین الاقوامی قوانین کی ایک اور خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روح میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر حملہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی رولنگ کی بھی خلاف ورزی ہے، اپنی تازہ ترین کارروائیوں سے اسرائیلی قابض فورسز نے بین الاقوامی قوانین کی توہین کا مظاہرہ کیا۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر بین الاقوامی عدالت انصاف کی 24 مئی کی رولنگ پر غیر مشروط عمل درامد کا مطالبہ کرتا ہے، غزہ میں میں انسانی نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیلی قابض فورس کو ٹھہرایا جانا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی فورسز کو عام شہریوں پر مزید حملوں سے روکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News