مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلد کسان پیکج کا افتتاح کرنے جا رہی ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کے پی کے والے لوگ پہلے ہی بہت تباہ کاریاں دیکھ چکے ہیں، بارشوں اور سیلاب کے بعد لوگوں کا بہت نقصان ہوا ، آج وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خیبرپختونخواہ میں حالیہ بارشوں کے باعث تباہی پر لوگوں کیلئے سامان بھجوا رہے ہیں، خیبرپختونخواہ میں 6 ٹرک کھانے پینے کا سامان بھجوا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ تمام صوبوں کیلئے بڑے بھائی کا کردار نبھایا ہے ،جب ڈینگی آیا تھا تب بھی خیبرپختونخواہ کے لیڈر پہاڑوں پر چڑھ گئے تھے ، ڈینگی کے وقت بھی شہباز شریف کی جانب سے فیلڈ اسپتال خیبرپختونخواہ بھجوائے گئے، کے پی کے انتظامیہ اور وزیراعلیٰ بس دھمکیاں دیتے ہیں، میں نے آج تک نہیں سنا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی پراجیکٹ شروع ہوا ہو۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دو ماہ کے 38 پراجیکٹ گنوا سکتی ہوں ،2 سے 3 پراجیکٹ خیبرپختونخوا والوں نے کاپی کرنے کی کوشش کی مگر پورے نہ کر سکے، کاش خیبرپختونخوا کی حکومت اڈیالہ کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخواہ کے لوگوں کا بھی سوچیں، میں نے کوئی ایک بیان تک نہیں دیکھا جو متاثرہ خاندانوں کیلئے دیا گیا ہو، میری گزارش ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت دھمکیاں دے لیکن وہاں کے لوگوں کی فکر کرنا بھی آپ کے فرائض میں شامل ہے، یہ ریلیف فوری طور پر متاثرہ خاندانوں تک پہنچنا چاہیے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ میاں نواز شریف تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم رہ چکے ہیں تمام حکومتوں کو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے، تمام فیصلے میاں نوازشریف کی مرضی سے ہورہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ گندم کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف انکوائری کروارہے ہیں جلد تحقیقات قوم کے سامنے آئیں گی، موجودہ حکومت کا گندم ایشو سے کوئی لینا دینا نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا معاملہ ایک دو دن میں حل ہو جائے گا، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق پولیس اور تمام سیکیورٹی فورسز متحرک ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ سیاست کسانوں کا کام نہیں ، سیاستدانوں کو ہی کرنے دیں ، پہلےبھی بتاچکی ہوں کاشتکاروں میں تین گروپس ہیں ، ان کا کام ملک میں نفرت اور انتشار پیدا کرناہے ، عوام فیصلہ کریں کہ ان کو انتشار یا کارکردگی کی طرف جاناہے۔
انہوں نے سستی روٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ نان بائیوں کے پاس کوئی بہانا نہیں کیونکہ پٹرول سستا کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
