پاکستان کی چین سے درآمدات پر انحصار میں بڑا اضافہ
اسلام آباد: موجودہ حکومت میں چین سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپریل میں سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر چین سے درآمدات بڑھ گئیں، اپریل میں سالانہ بنیادوں پر چین سے درآمدات میں 116 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ماہ چین سے امپورٹس ایک ارب 44 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز رہیں۔
اس کے علاوہ اپریل 2023 میں چین سے درآمدات کا حجم66 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ مارچ 2024 میں چین سے درآمدات ایک ارب 30 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز تھیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین سے درآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2023 تا اپریل 2024 چین سے درآمدات 11 ارب 63کروڑ 38 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں چین سے درآمدات 9ارب 84 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
