بجلی اور آٹے میں ریلیف دینے کو تیار ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بجلی اور آٹے میں ریلیف دینے کو تیار ہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا، ہمارا ایک پولیس کا افسر شہید ہوا، حکومت نے یقینی بنایا کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کے باوجود حکومت نے طاقت کا استعمال نہیں کیا، حکومت نے کبھی مذاکرات سے قدم پیچھے نہیں ہٹایا۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کومذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، بجلی اور آٹے میں ریلیف دینے کو حکومت تیار ہے، ہمیں ترقیاتی فنڈز کی قربانی دینا ہوگی۔
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر انتظامیہ نے تحمل کا مظاہرہ کیا، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہمارا دشمن مکار ہے پبلک سیکیورٹی ہماری ترجیح ہے، ہمیں ترقیاتی بجٹ سے بھی کٹ لگانا پڑا تو لگائیں گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
