گندم کی تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو ضرور جاؤں گا، سابق نگران وزیراعظم
سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گندم کی تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو ضرور جاؤں گا۔
گندم درآمد اسکینڈل سے متعلق سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ردعمل سامنے آ گیا۔
انوار الحق کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گندم کی درآمد میں کرپشن نہیں جھول ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو گندم کی درآمد کی اجازت دینے کا ایس آر او پی ٹی آئی حکومت نے جاری کیا تھا۔
سابق نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہی ایس آر او 2 سال تک پی ٹی آئی حکومت میں اور 16 ماہ تک پی ڈی ایم حکومت اور آج کی حکومت میں بھی لاگو ہے۔
واضح رہے کہ گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے انکوائری کمیٹی آج وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی، انکوائری کمیٹی نے گندم درآمد پر دستاویزات اور متعلقہ ریکارڈ کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دوران تحقیقات رمضان میں درآمد گندم میں کیڑے موجود ہونے اور 13 لاکھ میٹرک ٹن گندم خراب نکلنے کا انکشاف ہوا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کو گندم اسکینڈل پر آج نواز شریف نے بھی طلب کر رکھا ہے۔
ملک میں ضرورت کی گندم موجود ہونے کے باوجود درآمد کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
