
معاشی اہداف درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اہداف درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 9 فیصد ٹیکس ٹوجی ڈی پی کے ریشوسے کیسے ملک چل سکتا ہے، معاشی استحکام کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح مہنگائی نیچے آرہی ہے، پالیسی ریٹ بھی نیچے آئے گا، 25،26فیصد پر نئی انویسٹمنٹ نہیں آسکتی، ملک ہمیشہ ٹیکس کے درست نظام سے ہی چلائے جاسکتے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سمز بلاک پر کہا جارہا ہے کہ بیرونی کمپنیاں ناراض ہوجائیں گی، فارن ایکسچینج ریزرو 9بلین سے تجاوز کرچکا ہے، ہم نے واپس کیپیٹل مارکیٹ میں جانا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہی اقدام کررہے ہیں۔
“تجارتی خسارے پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں”
انکا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی 38فیصد پر تھی اب 17فیصد پر آچکی ہے، غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا ہوگا، نجی شعبے کے تعاون سے ملکی معیشت کو مضبوط کریں گے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے معاشی ڈھانچے کی درستگی ضروری ہے، ٹیکس اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشی اہداف درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، زرمبادلہ ذخائر میں بھی بہتری آرہی ہے، ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، تجارتی خسارے پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حکومت سنبھالتے ہی اخراجات میں کمی کی، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت بڑھانے کی بھی تجویز ہے، ملک کے تمام اشاریے مثبت سمت میں جارہے ہیں، پنشن اصلاحات کو تمام سرکاری اداروں پر لاگو کرنا ہے، پنشن اصلاحات کے لیے تجاویز زیر غورہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک ایسے موڑپر کھڑا ہے جہاں اصلاحات بہت ضروری ہیں، معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، عالمی ادارے بھی ملکی معیشت کے استحکام کی توثیق کررہے ہیں، حکومت سنبھالتے ہی اخراجات میں کمی کی۔
ٹیکس اور پنشن اصلاحات کیلئے ملکرکام کرنا ہوگا، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایوان نے ٹیکس اصلاحات کاقانون بھی پاس کیا ہے، پنشن کا بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانا لازم ہے، ٹیکس اورپنشن اصلاحات کے لیے ایوان میں مل جل کرکام کرنا ہوگا، پنشن کے بوجھ کوکم کرنے کے لیے پنشن اصلاحات لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کا انحصار سیاسی استحکام کے ساتھ ہے، جلد ہی کئی ریفارمز کرنے جارہے ہیں، بنیادی ڈھانچے کی درستگی ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے، جب ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا تو ہی ترقی کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News