ایرانی میڈیا نے صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ نے ایک ماہ قبل پاکستان کا تاریخی دورہ کیا تھا، اچھی خبر کی امید تھی تاہم افسوس ایسا نہیں ہوا، وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں ایران سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان میں ایک روزہ قومی سوگ منایا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ آج صبح مل جانے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں تھیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ بارش اور شدید دھند کو قرار دیا گیا ہے ، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی سے ملا ، پرواز کے آدھے گھنٹے بعد صدارتی ہیلی کاپٹر کا دیگر دو ہیلی کاپٹرز سے رابطہ منقطع ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
