Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے بچوں کو اٹھاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں، شیخ رشید کا طنز

Now Reading:

ہمارے بچوں کو اٹھاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں، شیخ رشید کا طنز

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے  پنجاب پولیس پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ  ہمارے بچوں کو اٹھاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں۔

 شیخ رشید احمد نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی کے مجموعی طور پر 14 کیسز ہیں، جن کی سماعت اب 29 مئی کو اڈیالہ جیل میں ہوگی، ہم ان کیسز میں جرح کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بے نظیر نے ایک کیس بنایا تھا اور میں نے سات سال جیل کاٹی تھی، اتنے کیسز ہیں کہ ہر کیس کی ضمنی میں ہمیں ڈال دیا گیا ہے، یہ نالائق اور نا اہل ہیں، کشمیر میں ڈنڈے کے زور پر مطالبات منوانے گئے ہیں۔

 شیخ رشید نے کہاکہ ہمارے گھروں میں ریڈ کرتے ہیں، بچوں کو لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں ایک مہینے تین مرتبہ خواجہ سراؤں نے ان کی پٹائی کی ہے۔

پراپرٹی لیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانامہ کے بعد دبئی لیکس آگئی ہے جو حکومت کے خلاف ہے۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر داخلہ  نے کہاکہ میں پاکستان میں نہیں تھا، ان لوگوں نے جن سے جھوٹی شہادتیں لی ہیں وہ جیل نہیں کاٹ سکتے تھے، ہم نے 40 40 دن کا سخت چلا کاٹا ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ میرا تعلق صرف بانی پی ٹی آئی سے ہے میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں، میرا بانی پی ٹی آئی سے احترام کا رشتہ ہے،40 دن کے بعد 23 دن پھر 11 دن جیل میں رہا لیکن بانی پی ٹی آئی اور ان کی فیملی کے خلاف ایک بھی بیان نہیں دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر