Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرونی سفارتکار پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصروں میں محتاط رہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

بیرونی سفارتکار پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصروں میں محتاط رہیں، ترجمان دفتر خارجہ

بیرونی سفارتکار پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصروں میں محتاط رہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بیرونی سفارتکاروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے سے محتاط رہنا چاہیے۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے خط لکھنے کے واقع کوئی اطلاعات نہیں، پاکستان، سفارتکاروں کو سفارتی آداب کو ملحوظ خاطر رکھنے پر زور دیتا ہے۔

سپریم کورٹ کا یو کے ہائی کمیشن کو خط پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے خط پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں دیں گی، سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سفارتکاروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے میں مختاط رہنا چاہیے، سفارت کاروں کو سفارتی آداب کا خیال رکھنا چاہیے جب بھی اس طرح کے کمینٹس پاس کریں،

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ مجھے اس سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے کہ دفتر خارجہ نے کوئی ایڈوائس دی ہوں، وزیر داخلہ نے جو ریمارکس دیے اس پر بات نہیں کرونگی۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ چینی صدر کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف چین کا 4 سے 7جون تک دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم کا دورہ چین تین مراحل پر مشتمل ہو گا، وزیر اعظم کے دورے کے دوران سی پیک پراجیکٹ کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ مختلف مواقع پر دہشت گردی کے ثبوت فراہم کیے، پرسوں کی میٹنگ میں بشام حملے کے شواہد پیش کیے گئے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ روز اعلیٰ حکام کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، مذاکرات کے دوران افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات پر بات ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ آذربائجان کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی کیں، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلے سمیت عوامی روابط کو بڑھانے پر بات ہوئی۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بیساکھی کے دن کے حوالے سے وزارت خارجہ میں تقریب کا انعقاد ہوا، سیمپوزئیم میں گندھارا کے تاریخی نوادرات کی اہمیّت کو اجاگر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یونان کے درمیان مذاکرات ہوئے، پاکستان اور ہنگری کے درمیان باہمی مذاکرات کا دور ہوا، دونوں ممالک کے درمیان نئے منصوبوں سمیت باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ شوپیاں میں کشمیریوں کی دکانوں کو بھارت کی جانب سے سیل کرنا افسوسناک ہے، پاکستان اپنے کشمیریوں بھائیوں اور بہنوں سفارتی اور اخلاق حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر