Advertisement
Advertisement
Advertisement

“آزاد کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر وزیراعظم کے بروقت اقدامات سے قابو پایا”

Now Reading:

“آزاد کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر وزیراعظم کے بروقت اقدامات سے قابو پایا”

“آزاد کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر وزیراعظم کے بروقت اقدامات سے قابو پایا”

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر وزیراعظم کے بروقت اقدامات سے قابو پایا اور ہمیں ایک سانحے سے بچالیا۔

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں احتجاج کا اختتام ہو چکا ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں، کشمیر کا پاکستان کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے، جو مطالبات کشمیر سے آئے ان سب پر نظر ثانی کی گئی، ان کے باقی مطالبات پر کمیٹیاں پہلے سے قائم تھی۔

انکا کہنا تھا کہ یہ کسی سیاسی جماعت یا کی فرد واحد کا مسلئہ نہیں ہے، وزیراعظم نے گزشتہ روز کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کی منظوری دی ہے، سمری جا چکی ہے ایک سے دو روز میں ان کو پیسے ٹرانسفر ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بعض لوگوں کا کمشیر کو ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی تعلق نہیں تھا وہ انتشار پھیلانا چاہتے تھے، کشمیر کی ہر اختلاف سے بالاتر ہو کر ایک خصوصی اہمیت ہے۔

Advertisement

“مخالفین کو مہنگائی میں کمی ہضم نہیں ہورہی ہے”

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صاحب کی کاوش اور وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے ہمیں ایک سانحے سے بچا لیا، ایک انتشاری جماعت ملک میں انتشاری صورتحال سے فائدہ اٹھا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر بروقت فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 23ارب روپے فوری دیے جائیں گے، بروقت نوٹس اور چیزوں کا حل نکالنا حکومت کا کام ہوتا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سرمایہ کاری ملک میں آرہی ہے، مہنگائی میں کمی آرہی ہے، اب گھنٹوں میں معاملات طے ہوتے ہیں پہلے دنوں میں ہوتے تھے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہزارہ کمیٹی کی لاشیں کئی کئی روز رکھی رہتی تھیں، مخالفین کو مہنگائی میں کمی کسی صورت ہضم نہیں ہورہی ہے، پچھلے سال مہنگائی 36 فیصد اور اس سال 17 فیصد ہے، سازش ناکام ہوگئی، مخالفین ک وپسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر