Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقی کے سفر میں ماحول کو آلودگی سے بچانا ہوگا، مصدق ملک

Now Reading:

ترقی کے سفر میں ماحول کو آلودگی سے بچانا ہوگا، مصدق ملک

وزیر پیٹرولیم نے عوام کو تشویشناک خبر سنادی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں ماحول کو آلودگی سے بچانا ہوگا۔

مصدق ملک نے پاکستان انرجی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیکیورٹی کے علاوہ کئی مسائل کا سامنا ہے، پاکستان میں موسمی تبدیلیوں سے بھی اثرات بڑھ رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے سب کچھ بدل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کسانوں کو نقصان ہورہا ہے پانی اور بارشوں کی کمی ہورہی ہے، ہمیں وقت سے پہلے اس پر کام کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں کئی چیلینجز کا سامنا ہے، ہمیں پیٹرول گیس اور اپنے معدنیات کو بچانے کے لیئے پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے، ہم پیٹرولیم مصنوعات اور گیس ملک کے اندر سے نکالنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دنیا کی کمپنیوں کو تیل و گیس نکالنے کے لیے دعوت دے رہے ہیں، کمپنیوں کو پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ جواٸنٹ وینچرکی دعوت دی ہے، سرمایہ کاروں کے لیے سسٹم کو آسان بنایا جا رہا ہے، نظام میں شفافیت کو یقینی بناٸیں گے۔

Advertisement

مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان میں بزنس کے مواقع موجود ہیں، بیرون ممالک سے لوگ پاکستان آرہے ہیں، ہمیں اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا ہے، ہماری درآمدات اور برآمدات میں توازن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاپی پائپ لائن منصوبے پر کام کو تیز کریں گے، اس منصوبے کی فنڈنگ کے مسائل ہیں، تاپی منصوبے سے پاکستان کو سستی گیس میسر آسکے گی، ترکمانستان سے ایل این جی درآمد کرنے پر کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ٹائیٹ گیس پالیسی پر کام جاری ہے، گرمیوں میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ اورسردیوں میں آٹھ ہزار میگاواٹ ہو جاتی ہے، گیس ویل ہیڈ ریٹ پر بجلی کے لیے استعمال کی جائے بجلی کی قیمت پچاس فیصد سستی ہو سکتی ہے، کیپسٹی پیمنٹ کو کم سے کم کرنے کے لیے مختلف پہلووں سے کام جاری ہے، گیس کمپنوں کے نااہلی کو ختم کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر