Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور چین کا سی پیک پر کام کی رفتار تیز کرنے پر غور

Now Reading:

پاکستان اور چین کا سی پیک پر کام کی رفتار تیز کرنے پر غور

پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: حکومت نے ملک کو معاشی ترقی کی جانب گامزن کرنے کا عزم کا اظہار کیا ہے، تاہم پاکستان اور چین کی جانب سے سی پیک پر کام کی رفتار تیز کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 13 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا اجلاس کل سے شروع ہوگا جبکہ یہ اجلاس ورچوئلی ہوگا اور پاکستانی وفد کی قیادت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے جبکہ چینی وفد کی قیادت این ڈی آر سی کے چیئرمین کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جے سی سی کی صدارت وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این ڈی آر سی مشترکہ طور پر کریں گے، جس میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کے اہم منصوبوں پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے سی سی میں مواصلات، سیکیورٹی، انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر گفتگو ہوگی جبکہ سی پیک کے تحت توانائی و اقتصادی ترقی اور زراعت کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی انجینئرز و افراد کی سیکیورٹی پر بھی بات ہوگی اور چینی افراد کی سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق معدنیات کاریڈور کا معاہدہ اس جے سی سی میں طے ہونے کا امکان ہے جبکہ جے سی سی ایم ایل ون کی بروقت شروعات کے لیے باقاعدہ ٹائم لائن کا تعین کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ معدنیات کے ذیلی ورکنگ گروپس کی جلد از جلد چینی حکام سے میٹنگ کروائی جائے گی اور اسی میں معدنیاتی راہداری کے منصوبوں کو زیر بحث بھی لایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر