
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج مکمل نہ ہونے کا امکان
اسلام آباد: پاکستان نے اخراجات کو کم کرنے کا پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے شیئر کردیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی اخراجات کو 300 ارب روپے تک کم کیا جائے گا، ایک سال سے گریڈ 1 تا 16 کی خالی آسامیاں ختم کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں میں نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی اور وفاقی حکومت صوبائی ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز فراہم نہیں کرے، حکومت اہم اور قومی نوعیت کے منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کرے گی۔
اس کے علاوہ انفرااسٹرکچر کے منصوبے نجی شراکت داری کے ذریعے لائے جائیں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی یونیورسٹی نہیں بنائی جائے گی، صوبائی حکومتیں ماتحت جامعات کو کے اخراجات خود برداشت کریں گی۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال دفاع اور پولیس کے علاوہ نئی بھرتیوں کیلئے رضاکارانہ پنشن اسکیم پر غور جاری ہے، آئی ایم ایف نے پنشن اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا ہے، آئندہ مالی سال ارکان اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں پر مکمل پابندی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News