Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی

Now Reading:

خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
گورنر کے پی

خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی

گورنرکے پی نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، سیکیورٹی فورسزکے ساتھ مل کر صوبے میں امن قائم کریں گے۔ 

پشاورمیں حلف برداری کے بعد گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کا مشکور ہوں۔ کافی عرصے کے بعد جیالا گورنر بنا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا اورمرکز کے درمیان ایک پل کا کردارادا کرونگا۔ یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور صوبہ ترقی کرے۔ سیکیورٹی فورسزکے ساتھ مل کر صوبے میں امن قائم کریں گے۔

گورنر خیبرپختون خوا نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے سربراہوں کے پاس جاؤں گا اور صوبے کا مقدمہ لڑیں گے۔ صوبائی حکومت کو یقین دلاتا ہوں کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے ان کا مقدمہ لڑوں گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلی اور صوبائی حکومت کو دعوت دیتا ہوں کہ مل کر صوبے کا مقدمہ لڑیں۔ ہمیں صوبے کی ترجیحات کو دیکھنا ہے۔

Advertisement

گورنرخیبرپختونخوا کی حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر بلوچستان سرفرازبگٹی، امیرمقام، راجا پرویز ارباب عالمگیرسمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سمیت سماجی و سیاسی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر