Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ سرپلس سے متعلق صوبوں سےتصدیق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا ایک فیصد رکھنے کا پلان ہے۔ جبکہ آئندہ مالی سال کاوفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا  کہ وفاقی بجٹ کی تیاری پرپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جس میں آئی ایم ایف وفاقی بجٹ کے لیے اپنی سفارشات پیش کر رہا ہے۔ جبکہ حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 16 ہزار 7 سو ارب روپے ہو سکتا ہے جبکہ سود اور قرضوں پر اخراجات کا تخمینہ 9 ہزار 7 سو ارب ہونے کا امکان ہے۔ بجٹ میں سبسڈیز کا ابتدائی حجم 1 ہزار 5 سو ارب ہوسکتا ہے جبکہ ٹیکس آمدن کا ابتدائی حجم 11 ہزار ارب سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسوں کی مد میں 5 ہزار 3 سو ارب جمع ہونے کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 680 ارب، سیلز ٹیکس سے 3850 ارب اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 11 سو ارب جمع ہونے کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Advertisement

بعدازاں آئندہ بجٹ میں نان ٹیکس آمدن کا ابتدائی تخمینہ 21 سو ارب تک ہونے کا امکان ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 11 سو ارب جمع کیے جانے کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے اور وفاق کا مالیاتی خسارہ 9 ہزار 3 سو ارب تک رہنے کا ابتدائی تخمینہ ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر