Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا، خواجہ آصف

Now Reading:

9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا، خواجہ آصف

حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا۔

نو مئی یوم سیاہ سے متعلق خواجہ آصف نے اپنے جاری کردہ بینا میں کہا کہ نو مئی ہمیشہ اس بات کی یاد دلائے گا کہ ایک شخص اور گروہ نے اپنے ذاتی ایجنڈے کی خاطر وطن عزیز کی اساس پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین اور ازلی دشمن بھی نہیں کر سکتے، پاک فوج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا، نو مئی 2023 کو ایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کیا گیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نو مئی کے منصوبہ سازوں اور اس پر عمل کرنے والوں کے چہروں کو قوم پہچانتی ہے، ان کے چہرے پاکستان کے عوام کی یادداشت پر نقش ہیں، ان کے نعروں کی بازگشت آج بھی ہمیں اس دن کی یاد دلاتی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نو مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا، آئیں آج عہد کریں کہ ہم کسی شخص یا گروہ کو کسی قیمت پر پاک سرزمین کی آبرو پامال نہیں کرنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر