Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کی تعزیت کیلئے آج ایران جائیں گے

Now Reading:

وزیراعظم ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کی تعزیت کیلئے آج ایران جائیں گے

وزیراعظم ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کی تعزیت کیلئے آج ایران جائیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی تعزیت کے لیے آج ایران جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیراعظم اور دیگر سینیئر وزراء بھی ایران جائیں گے۔

وزیراعظم ایران کے روحانی پیشوا ایت اللہ علی خامنائی سے ملاقات کریں گے اور ان کی ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے بھی ملاقات ہوگی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے اظہار تعزیت کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایرانی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی  اور وزیر خارجہ  حسین امیرعبداللہیان سمیت تمام افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا جس میں مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان آیت اللہ علی الہاشم، فلائٹ کریو، سیکیورٹی چیف اور باڈی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر