وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور ٹیموں کو شاباش
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کررہی ہیں۔
خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے جو اقدامات کیے وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں، ن لیگ کی نئی لیڈرشپ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ مریم نواز نے 3 ماہ میں خدمات کی مثال قائم کی ہیں، 3 ماہ میں تبدیلی کے اثرات دکھنا شروع ہوچکے ہیں، پنجاب حکومت کی سرپرستی میں کئی منصوبے چل رہےہیں۔
انہوں نے کہاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں میسر ہوں گی، اسپتالوں کی بہتری پہلے ہماری پھر افسران کی ذمہ داری بنتی ہے، عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ مریم نواز سے سیالکوٹ کے حوالے سے کئی منصوبوں پر ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز سیالکوٹ کے ڈی ایچ کیو اسپتال کادورہ کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عام شہری آج بہت مشکل سے ہی علاج کی سہولتیں اٹھا پاتا ہے، موبائل کلینکس آن ویل میں خواتین کے لیے خاص سہولتیں ہیں،جنوبی پنجاب میں بھی موبائل کلینکس کی سہولتیں شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
