پاکستانیوں کو یورپ کے ویزے کیلئے کتنی ویزا فیس دینا ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
یورپی کمیشن کی جانب سے سیاحتی شینگن ویزے کی فیس کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔
یورپی کمیشن نے 11 جون سے سیاحتی شینگن ویزا فیس بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے، یہ فیس تقریباً 27 ہزار روپے پاکستانی ہوگی۔
شینگن ویزے کی فیس میں بارہ فیصد اضافہ کرتے ہوئے بڑوں کیلئے 90 اور 6 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کیلئے 45 یورو فیس مقرر کی گئی ہے۔
شینگن ویزے پر 27 یورپی ممالک جن میں جرمنی، اٹلی اور اسپین ، آسٹریا، بیلجیئم، چیک ریپبلک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، کروشیا، لٹویا، لیکٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سلوواکیہ، سلووین ، سویڈن جیسے مشہور سیاحتی مقامات کی سیر کی جاسکتی ہے۔
خیال رہے یورپی یونین بلاک سے باہر 60 سے زائد ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا کے داخلے کی اجازت دیتی ہے ، فی الحال جن مسافروں کو ویزا کی ضرورت ہے، ان کے پاسپورٹ پر شینگن اسٹیکر ہونا لازمی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
