Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

Now Reading:

او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

او آئی سی اجلاس : وزیر خارجہ کا غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر تشویش کااظہار

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ او آئی سی کے رکن ممالک فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی پر زور دیں۔

گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 15 ویں سربراہی اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے  اسحاق ڈار نے غزہ میں جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اوآئی سی ممالک غزہ جنگ بندی اور بلا تعطل انسانی امداد کے لیے ملکر کام کریں۔

انہوں نے خود مختار فلسطینی ریاست اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کیلئے حمایت کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، او آئی سی جموں و کشمیر سے متعلق ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے، اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی۔

Advertisement

 دونوں رہنماؤں کی ملاقات گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 15 ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے تجارت، توانائی اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرا نے سیاسی سطح پر روابط اور بات چیت کو فروغ دینے پر اتقاق رائے کیا ، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے باکو کو COP29 کی میزبانی کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق  اسحاق ڈار نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون اور تجربے کے تبادلے میں پاکستان کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی موقف کی تعریف کی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر