
ایرانی میڈیا نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم ریئسی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے، حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات یادگار رہی۔
محسن نقوی نے مزید کہاکہ پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News