
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عون چوہدری کی ملاقات؛ سیاسی امور پر تبادلہ خیال
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران عون چوہدری نے لاہور کی ترقیاتی پراجیکٹ میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی دلچسپی کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے ایوینو ون میں ماڈل سینٹرل پارک قائم کرکے لاہور ری ویمپنگ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے، اڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل پر لاہور کی کوئی سڑک خراب اور گلی ٹوٹی نہیں رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں 100 مقامات پرفری وائی فائی سروس فراہم کی گئی ہے جبکہ لاہور میں پہلا سرکاری کینسر اسپتال اور نوازشریف آئی ٹی سٹی بھی بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News