Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی کو ہنگامہ کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

9 مئی کو ہنگامہ کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ  9 مئی کو ہنگامہ کرنے اور کرانے والوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا دینی پڑے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کسی سے ڈھکی چھپی چیز نہیں ہے، ہم سب نے دیکھا کیسے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، 9 مئی صرف فوج کا نہیں پورے پاکستان کا مقدمہ ہے، نظام انصاف پر یقین رکھنا ہے تو 9 مئی کے ملزمان کوسزا دینی ہوگی، 9 مئی میں ملوث عناصر کوسزادینی ہوگی، کچھ سیاسی رہنماؤں نے چن چن کے اہداف دیے ، کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی۔

 میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا ہے ، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے ، اس دہشتگردی کی جنگ میں ہمارے جوان بڑی تعداد میں شہید ہوئے، خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم رہا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی مدد کررہا ہے، پاکستان نے افغان عبوری حکومت کی بین الاقوامی سطح پر ہر طرح سے مدد کی ہے، افغانستان کی سرزمین ٹی ٹی پی کے دہشتگرد استعمال کرکے پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشتگرد پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں اس کے واضح شواہد موجود ہیں، پاکستان طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ دہشت گرد واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،  دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی سرکوبی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ 5 لاکھ سے زائد افغان شہری واپس جاچکے ہیں لیکن لاکھوں افغان شہری اب بھی پاکستان میں موجود ہیں، افغان شہریوں سے ملکی معیشت پر بوجھ پڑ رہا تھا اور امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی تھی،  جبکہ بلوچستان میں دہشتگرد امن و امان کی صورتحال خراب کر رہے ہیں، افواج پاکستان دہشتگردوں کے سامنے دیوار بنی ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ 26 مارچ کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کا سرا افغان شہری تک گیا، داسو ڈیم حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، داسو ڈیم حملے کا خود کش حملہ آور افغان تھا۔

انہوں نے کہاکہ 23 اپریل 2024  میں پشین میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، حالیہ حملوں میں ملوث دہشت گرد افغان شہری ہیں ، دہشت گردوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، آرمی چیف کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، 2024  میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف 13 ہزار 435 آپریشن کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کیا ہواہے، نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کیے جارہے ہیں، بھارت کی جانب سے مشرقی سرحد پر لگاتار خطرات ہیں، بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے،غیر قانونی آپریشنز میں کشمیری نوجوان شہید کیے جا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی حلقہ بندیوں میں ردوبدل بھی کیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے بتایاکہ بھارتی حکومت بین الاقوامی جرائم میں بھی ملوث ہے، بھارت سکھوں کے قتل میں بھی ملوث ہے،  اعلیٰ عسکری قیادت بھارتی منصوبہ بندی سے آگاہ ہے،  بھارت نے کئی جگہوں پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ رواں سال دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کونشانہ بنایاگیا ، دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان جاری رکھے گا،  سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں جانا محال تھا وہاں امن بحال کردیا گیا، رواں سال 2 افسران سمیت 60 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر