
کوئٹہ میں شدید گرمی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ صوبے میں یومیہ 8 گھنٹے اورگردونواح میں 18 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
اس ضمن میں کیسکو کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہی اورزرعی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا یہ دورانیہ 18 گھنٹے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 8 گھںٹوں کے علاوہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا جبکہ اس حوالے سے کیسکو کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جہاں ریکوری کم اور بجلی کی چوری زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News