وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی زیرِ صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ حکام اور افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کوسٹ گارڈزکوجدید خطوط پراپ گریڈ کیاجائے گا، انسداد اسمگلنگ کےلیے کوسٹل گارڈز کواہم کردارکرنا ہے، اسمگلنگ روکنے کے لیے کوسٹ گارڈزکو مزید متحرک کردار ادا کرناہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈزکی کارکردگی بہترین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
