
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر گورنر راج لگا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم اپنے با ظرف لیڈر کی بنا پر خاموش ہیں، بولے تو کسی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ لڑنا نہیں چاہتے، خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگایاگیا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے، ہم سے مذاکرات کریں ، ہم غلط ہوں تو ہمیں پھانسی لگادیں
علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ ان کے لیڈر اور کارکنان کی رہائی تک عوامی تحریک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News