
والدین بچوں کو تمباکو نوشی سے بچانے کے لیے خود نظر رکھیں، مریم نواز شریف
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں پر تمباکو نوشی سے بچانے کے لیے خود نظر رکھیں۔
مریم نواز نے حکم دیا ہے کہ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ تمباکو کا استعمال انسانی صحت کے لئے جان لیوا ہوسکتا ہے جبکہ صرف تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ ڈھائی لاکھ سے زائد اموات تشویش امر ہے۔
مریم نواز نے مزید یہ بھی کہا کہ نوجوانوں میں ہارٹ ٹیک کی بڑی وجہ بہ کثرت سے تمباکو نوشی بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News