Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار 1600سے زائد خواتین فورس کا حصہ بن گئیں

Now Reading:

پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار 1600سے زائد خواتین فورس کا حصہ بن گئیں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار بنانے کے  ویژن  پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

  پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار مختص کوٹے سے زائد خواتین اوپن میرٹ پر فورس کا حصہ بن گئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق حالیہ بھرتی کے دوران 1600 سے زائد خواتین نے پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کی، 1351 خواتین لیڈی کانسٹیبل، 04 ڈرائیور کانسٹیبل، اور 259 ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی ہوئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایاکہ پنجاب پولیس میں پہلی بار 04 خواتین ڈرائیور کانسٹیبل کی آسامی پر بھرتی ہوئیں، لیڈی اہلکاروں کی مختص آسامیوں پر 1012 نوجوان خواتین پولیس فورس کا حصہ بنیں۔

 آئی جی پنجاب کے مطابق اوپن میرٹ کے تحت 602 خواتین نے پولیس فورس کو جوائن کیا، اوپن میرٹ پر 60 فیصد زائد خواتین نے پولیس سروسز کو جوائن کیا، پنجاب پولیس میں خواتین افسران و اہلکاروں کو کیرئیر گروتھ کے یکساں مواقع میسر ہیں۔

Advertisement

 ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ  قوم کی ہزاروں بیٹیاں پولیس فورس میں مختلف عہدوں پر فرض شناسی کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر