Advertisement
Advertisement
Advertisement

31 ہزار سے زائد پاکستانی سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

Now Reading:

31 ہزار سے زائد پاکستانی سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

31 ہزار سے زائد پاکستانی سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد: 126 حج پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 57 پاکستانی سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے۔

پاکستانی عازمین کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے، مکہ مکرمہ کے علاقے عزیزیہ اور بطحاء قریش کی رونق دوبالا ہوگئی ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق 126 حج پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 57 سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے، آج 12 پروازوں کے ذریعے مزید 24 سو 50 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکیم کے 2 ہزار سے زائد عازمین کرام بھی سعودی عرب پہنچ گئے، 16 ہزار 5 سو عازمینِ کرام کی سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو گئی۔

ترجمان مذہبی امور نے مزید بتایا کہ 12 ہزار 435 عازمینِ کرام زیارتِ مدینہ منورہ مکمل کر کے عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئے جبکہ پاکستان سے جدہ کیلئے براہ راست حج پروازوں کا آغاز 24 مئی سے ہو گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ عازمینِ حج کی طبی سہولیات کیلئے 156 جبکہ آمدو رفت، رہائش و خوراک کے انتظامات کیلئے 336 افراد پر مشتمل  معاونین مصروف عمل ہیں جبکہ مکہ مکرمہ کے مین کنٹرول آفس میں پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے عازمینِ حج کی رہنمائی اور معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر