Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کا اراکین پارلیمنٹ اور سیاست دانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

Now Reading:

نیب کا اراکین پارلیمنٹ اور سیاست دانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

نیب کا اراکین پارلیمنٹ اور سیاست دانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین نیب اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

نیب نے اراکین پارلیمنٹ اور سیاست دانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ کے خلاف شکایات کی صورت میں نئے ایس اوپیز پرعمل ہوگا، ایس او پیز کو قانونی شکل دینے کے لیے نیب نے اسپیکر سے مدد مانگ لی۔

کسی بھی رکن پارلیمنٹ کے خلاف شکایت کی صورت میں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو اگاہ کیا جائے گا، صرف الزامات پر کسی رکن پارلیمنٹ یا سیاستدان کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نیب ایک جامع پالیسی بھی تیار کررہا ہے ، اس پالیسی پر چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر سے مشاورت کی گئی۔

Advertisement

صرف شکایات اور الزامات پر رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، انکوائری کی سطح پر بھی رکن پارلیمنٹ گرفتار نہیں ہوگا، نیب کا کوئی افسر کسی بھی حیثیت میں کسی شخص یا رکن پارلیمنٹ کے خلاف انکوائری کی سٹیج پر میڈیا یا عوام میں کوئی بیان نہیں دے گا۔

ذرائع کے مطابق نیب افسر تب ہی بیان دے گا جب متعلقہ شخص کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر ہو جائے، جو افسر ان احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اسے ایک ماہ سے ایک سال تک قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر