Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

Now Reading:

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر چاند پر روانہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے   پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 27  منٹ پر خلاء  میں بھیجا گیا۔

پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا۔سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چین کے چانگ ای 6 مشن کا حصہ ہے۔

دو ریلے سیٹلائٹس زمین اور چانگ ای 6 کے درمیان مواصلاتی رابطے کا کام کریں گے۔

Advertisement

چانگ ای 6 پر جانے والے فرانسیسی آلات چاند کی سطح پر ریڈون گیس کا سراغ لگائیں گے۔

چانگ ای 6 چاند کی سطح سے 2 کلو گرام مٹی اور چٹانوں کے نمونے لائے گا۔

آئی کیوب قمر کے کیمروں کو قمری سطح پر پانی کی باقیات کا سراغ لگانے کے لیے ذیزائن کیا گیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹرخرم خورشید  کا کہنا ہے کہ  مشن سے پاکستان کے اسپیس پروگرام کو بھی وسعت ملے گی۔

انہوں نے بتایاکہ چاند کی تصاویر بنانے کے لیے ’آئی کیوب قمر‘ میں دو کیمرے نصب ہیں، اور اس کا ڈیزائن، ڈیویلپمنٹ چین اوراسپارکو کے اشتراک سے تیارکیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر اسپیس سائنس جامعہ کراچی جاوید اقبال نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ   چاند پر جانے والا آئی کیوب   قمر سیٹلائٹ چھوٹے قسم کا سیٹلائٹ ہے، سیٹلائٹ میں لگے کیمرے سے چاند کی تصاویر براہ راست زمیں پر موصول ہوں گی۔

Advertisement

جاوید اقبال نے کہاکہ سیٹلائٹ کو چاند پر پہنچنے میں تقریبا تین روز لگیں گے، پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر آئندہ تین سے پانچ ماہ تک چاند کے گرد گردش کرے گا اور مختلف زاویوں سے چاند کی تصاویر لے گا۔

انہوں نے کہاکہ چینی اسپیس کرافٹ چینگ 6 چاند کی مٹی اور دیگر مواد لے کر واپس زمین پر آئے گا، سیٹلائیٹ سے ملنے والی تصاویر تحقیق اور چاند کے مطالعے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر