
صوبے کے بقایاجات کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے، گورنر خیبرپختونخوا
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے بقایاجات کے لیے ہر فورم پر مقدمہ لڑیں گے۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے بیان کی نفی کرتا ہوں، کے پی میں گورننس زیادہ بہتر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے اور مرکز کے درمیان تلخیوں سے عوام کا نقصان ہوتا ہے، ہم نے خیبرپختونخوا کا مقدمہ لڑنا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ روڈ پر کھڑے ہو کر بڑھکیں مارنے سے پیسے نہیں آتے، ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جوانوں کے حوصلے کو بڑھائیں، کوشش ہوگی صوبوں اور وفاق کے درمیان پُل کا کام کروں، کوشش ہوگی اسلام آباد میں عوام کا مقدمہ لڑوں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کے پی کے عوام کا وکیل بن کر انکا مقدمہ لڑوں گا، صوبے کے بقایاجات کے لیے ہر فورم پر مقدمہ لڑیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئین بھی ہے اور قانون بھی ہے، اگر وزیراعلیٰ کے پی چڑھائی کا بیان دیتے ہیں تو قانون خود حرکت میں آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News