Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے کیسز، صوبائی محکمہ صحت متحرک ہوگیا

Now Reading:

پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے کیسز، صوبائی محکمہ صحت متحرک ہوگیا
پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے کیسز، صوبائی محکمہ صحت متحرک ہوگیا

پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے کیسز، صوبائی محکمہ صحت متحرک ہوگیا

پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے  ہوئے کیسز کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر دونوں صوبائی وزرا صحت کل کبیروالہ اور ضلع خانیوال جائیں گے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے مطابق تحصیل کبیر والہ میں خسرہ کے باعث 5 بچوں کی اموات پر فوری نوٹس لے کر سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر عبد المجید،  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریوینٹو سروسز) ڈاکٹر فضل الرحمن بلال، ڈی ڈی ایچ او کبیروالہ ڈاکٹر عالم شیر کو معطل کردیا گیا ہے۔

خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ ان تینوں افسران کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اس کے علاوہ روازنہ کی بنیاد پر خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے کیسز کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر صحت کے مطابق اسپتالوں میں خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کی ادویات کا وافر اسٹاک موجود ہے، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہیٹ ویو، خسرہ کے باعث اسپتالوں میں آنیوالے بچوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرکے روازنہ رپورٹ پیش کی جائیں۔

خواجہ عمران نذیر کے مطابق اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ بچوں سمیت تمام مریضوں کے علاج معالجہ پر کوئی غفلت برداشت نہ کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر