Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’راناثنااللہ، اسحاق ڈارکی کابینہ میں شمولیت سے ن لیگ کی تقسیم کی افواہیں دم توڑگئیں‘‘

Now Reading:

’’راناثنااللہ، اسحاق ڈارکی کابینہ میں شمولیت سے ن لیگ کی تقسیم کی افواہیں دم توڑگئیں‘‘
احسن اقبال

’’راناثنااللہ، اسحاق ڈارکی کابینہ میں شمولیت سے ن لیگ کی تقسیم کی افواہیں دم توڑگئیں‘‘

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ اوراسحاق ڈارکی کابینہ میں شمولیت سے ن لیگ کی تقسیم کی افواہیں دم توڑگئیں۔

شکرگڑھ میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں، نگراں حکومت کاکام الیکشن کروانا تھا جسے اچھے طریقے سے کیا، 8 فروری کے الیکشن کوتمام جماعتوں نے تسلیم کرلیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ منتخب اسمبلیوں نےحلف اٹھالیا، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکرتک کے حلف ہو گئے، جس جماعت کاجہاں مینڈیٹ تھا وہاں حکومت بنا لی، پنجاب میں ن،لیگ ، سندھ میں پی پی نےحکومت بنالی، اب کسی کوایسامعاملہ اٹھانے کی ضرورت نہیں،

انھوں نے کہا کہ ایسے معاملات اٹھانے سے ملک میں بدامنی اورانتشارپیداہوگا، ہمیں چاہیے2029تک اپنےاپنے مینڈیٹ کے مطابق چلیں، معاشی چیلنجزسے نمٹنے کےلیے سیاسی استحکام اورپالیسیوں کےتسلسل کی ضرورت ہے، راناثنااللہ، اسحاق ڈارکی کابینہ میں شمولیت سے ن لیگ کی تقسیم کی افواہیں دم توڑگئیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کے معاشی بحالی کے فیصلوں کے پیچھے پوری ن لیگ کھڑی ہے، گندم بحران کی صورتحال ہمیں ورثے میں ملی ہے، جب فصل مارکیٹ میں آئی تواسی وقت کراچی میں جہازلنگراندازہوگئے، گندم کے معاملے پروزیراعظم نے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر