Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی: نان روٹی ایسوسی ایشن 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے پر رضا مند

Now Reading:

پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی: نان روٹی ایسوسی ایشن 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے پر رضا مند

پنجاب کے شہریوں کیلئے خوشخبری، پنجاب میں نان روٹی ایسوسی ایشن سستی روٹی فروخت کرنے پر رضا مند

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششیں رنگ لے آئیں، پنجاب کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سنادی گئی۔

وزیر خوراک بلال یاسین نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا۔

وزیر خوراک سے صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں نان روٹی ایسوسی ایشن نے 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے وزیر خوراک کی موجودگی میں ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا۔

Advertisement

صدر نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ حکومت نے آٹے کی قیمت میں بہت زیادہ ریلیف دیا، اس کی دل سے قدر کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دینے میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔

صدر نان روٹی ایسوسی ایشن نے کہاکہ تمام تندوروں پر حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق 15 روپے کی روٹی فروخت کریں گے۔

وزیر خوراک نے کہاکہ نان روٹی ایسوسی ایشن حکومتی نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی،آٹے کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے مشن میں کامیابی ہوئی، عوام کو سستی اور معیاری روٹی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر خوراک بلال یاسین نے مزید کہاکہ اس سے قبل ملکی تاریخ میں کبھی آٹے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی نہیں ہوئی۔

ملاقات میں سیکرٹری خوراک معظم اقبال سپرا، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شعیب خان جدون اور متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر