Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ سیاسی صورتحال کا حل کیا ہے؟ رہنماؤں نے بتادیا

Now Reading:

موجودہ سیاسی صورتحال کا حل کیا ہے؟ رہنماؤں نے بتادیا

موجودہ ملکی و معاشی صورتحال پر بڑے سیاسی رہنماؤں نے ڈائیلاگ کو ڈیڈلاک کا حل قرار دیا ہے۔

سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کھل کر اظہار کیا ہے۔

ان سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہےکہ مذاکراتی نشست مشروط آمادگی کی وجہ سے نہیں ہورہی، قائدین سیاسی انا کو چھوڑ کر ملکی مفاد کی خاطر بات چیت کریں۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ سیاست دانوں نے آپس میں ہاتھ نہ ملایا تو پارلیمنٹ سے بھی مسائل کا حل نکلنے کی امید نہیں۔

 رانا ثناء اللہ کا کہنا ہےکہ گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

Advertisement

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے ماحول سازگار بنانے کیلئے بانی پی ٹی آئی  کی ضمانت پر رہائی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے اور نواز شریف اس بات کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی پر اتفاق ہو تو میں نہیں سمجھتا اس کیلئے کوئی مشکل ہوسکتی ہے، گرینڈ ڈائیلاگ جب بھی ہوگا غیرمشروط ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی حقیقت ہیں ، بانی پی ٹی آئی حقیقت ہیں تو نواز شریف اور آصف زرداری بھی حقیقت ہیں، گرینڈ ڈائیلاگ کا مرکزی ایجنڈا الیکشن کا شفاف انعقاد ہونا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر