
آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول
پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن ‘آئی کیوب قمر‘ کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا جس کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔
آئی کیوب قمر سے لی گئی پہلی تصویر باضابہ طور پر پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کے حوالے کردی گئی ہے۔
آئی کیوب قمر کا مشن کامیاب پہلی تصویر زمین پر بھیج دی
براہ راست دیکھیں: https://t.co/f7TTVobAus#BOLNews #ICUBEQAMAR pic.twitter.com/WLDOm2Fo3Q— BOL Network (@BOLNETWORK) May 10, 2024
چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن میں آئی کیوب قمر کے کامیاب مشن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی حکام نے آئی کیوب قمر سے موصول ہونے والا پہلا امیج پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کے حوالے کر دیا۔
پہلی تصویر میں سورج کی روشنی دکھائی دے رہی ہے، آئی کیو قمر نے چاند کی تصاویر بنانے کا کام شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
آئی کیوب قمر کو کامیابی سے چاند کے مقررہ مدار میں ڈپلائے کیا جا چکا ہےاور آئی کیوب قمر تمام مقررہ پیرا میٹرز کے مطابق کام کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آئی کیوب قمر ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ 3 مئی کو چین کے شہر ہینان کے وینچنگ خلائی سینٹر سے روانہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News