
ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی استحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی کوششوں کا معترف
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان جاری اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت کے بارے میں آگاہ کیا اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور ملک کے ٹیکس نظام کو ڈیجیٹل بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیر خزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میکنزی اینڈ کمپنی کی خدمات ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدام میں معاونت کے لیے مصروف عمل ہیں، ایف بی آر ڈیجٹیلائزیشن سے ریونیو میں اضافہ اور ٹیکس وصولی کے نظام کی شفافیت میں مدد ملے گی۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے ایس او ایز اصلاحات اور نجکاری کے ایجنڈے کے لیے حکومت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
دوسری جانب اے ڈی بی وفد نے فعال اقدامات کے ذریعے معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کی اقتصادی رفتار پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پ پاکستان کی ترقی اور تعاون کے لیے وفد نے اے ڈی بی کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News