 
                                                      وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
مصدق ملک نے پاک سعودی بزنس سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ہنر مند افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں، پاکستان کے ماہر ہنر مندوں نے سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعاون سے مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب کی حالیہ برسوں میں ترقی متاثر کن ہے، بلا شبہ سعودی عرب بڑا اور زیادہ امیر بھائی ہے لیکن پاکستان ترقی کے سفر میں شراکت داری چاہتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا ٹیلنٹ ایک ساتھ ہو تو ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں، پاکستان کے پاس دنیا کی سب سے بڑی تانبے کی کان ہے، انفراسٹرکچر بلڈنگ کے لیے نہ صرف پاکستانی بلکہ سعودی شعبے کو بھی دعوت دیتے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ گوادر اپنی لوکیشن کی بدولت مستقبل میں تجارتی مرکز بننے جارہا ہے، ہر پاکستانی کی خواہش زندگی میں ایک بار مقامات مقدسہ کو دیکھنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریڈ ٹیپزم سے ریڈ کارپٹ کی جانب سفر پر گامزن ہے، ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، پاکستان میں خوبصورت سیاحتی مقامات موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سعودی خاندانوں کے لیے پاکستان میں فیملی ٹورزم کو فروغ دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 