
پاکستان رینجرز پنجاب کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
لاہور: پاکستان رینجرز پنجاب کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منڈی بہاؤالدین اکیڈمی میں منعقد ہوئی ہے۔
منڈی بہاؤالدین میں رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیسک ٹریننگ کورس-33 مکمل کرنے والے 697 ریکروٹس نے حلف اٹھایا اور فورس کا حصہ بن گئے۔
رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بیسک ٹریننگ کورس-33 کے بیسٹ ریکروٹ کا اعزاز مشاہد حسین نے حاصل کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی نے تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News