
کرپشن اور بدانتظامی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم کی جانب سے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔
اس موقع پر کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دینے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہیے
واضح رہے کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چودری انوار الحق، آزاد حکومت کے وزراء اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News