Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کے حقوق کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ اور قوم کو جوابدہ ہوں، مریم نوازشریف

Now Reading:

عوام کے حقوق کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ اور قوم کو جوابدہ ہوں، مریم نوازشریف
قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، مریم نواز

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کے حقوق کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ اور قوم کو جوابدہ ہوں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں عید الاضحی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے صوبے بھر میں مجموعی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے عید پر عمدہ کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور ان کی ٹیموں کو سراہا  اور کہا کہ دل سے اپنی پوری ٹیم سے خوش ہوں اور دل سے شاباش دیتی ہوں اوراسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہنا چاہیے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اے سی ہفتے میں ایک دن عوام کے لئے مخصوص کریں، اس کے علاوہ اسپتالوں اور اسکولوں کا باقاعدگی سے وزٹ کریں، بلڈنگ ، بجلی وائرنگ اور دیگر امور کے بارے میں رپورٹ لی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں کہا کہ ہرڈسٹرکٹ میں عید کی طرح مانیٹرنگ کے لئے مستقل کنڑول روم ہونا چاہیے اس کے علاوہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

Advertisement

مریم نوازنے انچارج سی ایم کمپلینٹ سیل شعیب مرزا اور معاون خصوصی ذیشان ملک کو بھی شاباش دی، جبکہ میڈیا، عوامی نمائندوں اورعوام کی طرف سے عید کی صفائی پر مثبت رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف نے خود وزٹ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور سراہا، اس کے علاوہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی تعریف ہمارے لئے اعزازکے مترادف ہے۔

مریم نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ عید پرصفائی کا جو معیار قائم کیا گیا اسے ہر صورت قائم رکھنا ہوگا، جبکہ شہروں، قصبات اور دیہات میں صفائی کے انتظامات صرف تسلی بخش ہی نہیں بلکہ بہترین تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ آلائشیں اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ سڑکیں دھوکر سپرے کیا گیا اور عرق گلاب ملا پانی سے چھڑکاؤ کیا گیا، جبکہ انتظامیہ اوراہلکاروں نے اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیئے اور ڈیوٹی کے ساتھ پورا انصاف کیا۔

مریم نواز نے اجلاس میں کہا کہ بسوں کے کرایہ کم کرانے کے لئے ڈپٹی کمشنرز اور ان کی ٹیم نے خوب کام کیا، جبکہ فیول پرائس کم ہونے پر کرایوں میں کمی کا ریلیف عوام کو ملنا چاہیے تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ محرم الحرام، فلڈ اورممکنہ بارشوں کے پیش نظرپیشگی انتظامات کیے جائیں، اس کے علاوہ عام آدمی کو بنیادی اشیاء خوردنوش کی سستے داموں فراہمی کے لئے پائیدارمیکانزم بنایا جائے۔

Advertisement

مریم نوازشریف نے کہا کہ ایک وزیر اعلیٰ نے حسرت سے کہا کہ کاش ہماری بیوروکریسی اور ایڈمنسٹریشن پنجاب کی طرح ہوجائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں مزید یہ بھی کہا کہ کسی کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آنا چاہتی،سختی کروں تو دل پر بوجھ ہوتا ہے، جبکہ عوام کے حقوق کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ اور قوم کو جوابدہ ہوں، اس کے علاوہ عوام کا مفاد اور سہولت ہر امر پر مقدم ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ایڈیشنل آئی جی، سیکرٹریز، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر