Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

Now Reading:

پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، محسن نقوی
پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویٹی کن میں مسیحوں  کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

محسن نقوی ویٹی کن سٹی پہنچے جہاں انکا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے پوپ فرانسس سے ملاقات کی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی، انٹرفیتھ ڈائیلاگ، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس ملاقات کے دوران پوپ فرانسس نے سانحہ جڑانوالہ کے بعدگرجا گھروں کی فوری تعمیر و مرمت کے کام کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی عوام  کے لئے میرا پیغام امن کا ہے، اور ہم سب کو مل کر امن کے لئے کام کرنا چاہیے۔

پوپ فرانسس نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کے دورہ کی دعوت دی گئی ہے، میں پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان کا دورہ کروں۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال باعث تشویش ہے اور میں روزانہ رات 7 بجے فلسطین میں فلاحی کاموں میں مصروف  ورکرز سے بات کرکے اپ ڈیٹ لیتا ہوں جبکہ بین المذاہب ڈائیلاگ اور ہم آہنگی ہی مسائل کا حل ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کے دوران فلسطین ایشو پر موثر موقف اپنانے پر پوپ فرانسس کا شکریہ ادا کیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور اقدامات  سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے پوپ فرانسس سے کہا کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں اور جس طرح مسئلہ فلسطین کے حوالے سے آپ نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا اسے ہر ایک نے  سراہاہے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، جبکہ ہمارا دین  ہمارے نبی کریمﷺ، ہمارے قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارا آئین  بھی اقلیتوں کے تحفظ اور ان کا خیال رکھنے  پر زور دیتے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی۔

اس اہم ملاقات کے دوران پوپ فرانسس نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر